طالبان سے مذاکرات ، حکومت کا وزرا کی بیان بازی پر پابندی پر غور

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:18

طالبان سے مذاکرات ، حکومت کا وزرا کی بیان بازی پر پابندی پر غور

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) حکومت نے طالبان سے مذاکراتی عمل کے دوران وزرا کی بیان بازی پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان نے حکومت کو دفاعی محاذ پر لا کھڑا کیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف اب بھی یکسو ہیں کہ مسئلہ کا سیاسی حل ہی کارگر ثابت ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو کارگر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں ، حکومت یقینی امن کیلئے خون ریزی کا راستہ اپنانا نہیں چاہتی ۔