گرینڈ سلم،مردوں کے مقابلے3 سیٹس کے ہونے چاہئے، ماریا شراپووا

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:14

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) ٹینس سٹار ماریا شراپووا نے مینز گرینڈ سلم کیلئے تین سیٹس پر مشتمل میچ کا مطالبہ کردیا ایک انٹرویومیں عالمی نمبر پانچ روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے کہاکہ گرینڈ سلم میں ویمنز کے طرح مینز کے بھی مقابلے تین سیٹس پر مشتمل ہونے چاہئیں کیونکہ پانچ سیٹس میں جسم کو کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے خیال میں مرد حضرات تھری سیٹس میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ مرد حضرات ٹینس کے سب بڑے میگا ایونٹ ہوتے ہیں اور ان کو پانچوں سیٹ میں کھیلنا زیادہ موزوں ہے کیونکہ میچ میں صرف ان کی جسمانی کارکردگی کا امتحان ہی نہیں ہوتا بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کیلئے پانچ سیٹس پر مشتمل میچز زبردست ہے اور ان پانچ سیٹس میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :