پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 72ویں پنجاب گیمز اکتوبر میں ہوں گی

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:13

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 72ویں پنجاب گیمز اکتوبر کے دوسرے ہفتے منعقد ہوگی ۔میگا ایونٹ میں پنجاب کے 9ڈویژن حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

مردو و خواتین کھیلوں کے مختلف 22مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ایونٹ میں بہترین انتظامات کرنے کے لئے مختلف سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس منعقد کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :