عقیل اینڈ ندیم میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) سید فہد حسین شاہ گیلانی کے زیر اہتمام عقیل اینڈ ندیم میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) اتوار کو ایور ویو گراؤنڈ لدھیوٹ سیداں میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں 8کلبز حصہ لیں گے جن میں سہالہ ‘ سندھو سیداں ‘ لدھیوٹ‘ آڑی ‘ کہوٹہ ‘ کنگوٹہ ‘ غلیوٹ اور چکیاں کلب شامل ہیں ایک روزہ ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کے لئے انعام رقم 20ہزار جبکہ رنرپ کیلئے 10ہزار مقرر کی گئی فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی راجہ اخلاق اور چوہدری وحید ہونگے جو جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :