ایشیا کپ میں متواتر ناکامیوں کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کم بیک کرینگے ، مشفق الرحیم

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:13

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں متواتر ناکامیوں کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترینگے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کی طرح ہمیں بھی شکستوں پر دکھ ہے تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم انہیں اپنے اوپر حاوی کریں، کھلاڑیوں نے ایشیا کپ میں اچھا مقابلہ کیا تاہم بدقسمتی سے ہمیں کامیابی نہ ملی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہماری تمام تر توجہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہے اور ٹیم ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ دم ہو کر بھرپور انداز میں اس میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ورلڈ کلاس ٹیمیں شرکت کریں گی اور انہیں زیر کرنے کیلئے ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے۔

متعلقہ عنوان :