جمعیت علمائے اسلام کا قومی سلامتی پالیسی بل کی مخالفت کا اعلان

ہفتہ 8 مارچ 2014 13:21

جمعیت علمائے اسلام کا قومی سلامتی پالیسی بل کی مخالفت کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) جمعیت علمائے اسلام نے قومی سلامتی پالیسی بل کی مخالفت کا اعلان کر دیا ، 27 مارچ کو پشاور میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائمقام صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے پشاور میں پارٹی کی مرکزعاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس مذاکرات کیلئے کوئی طریقہ کار نہیں ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے نام پر ڈھونگ رچایا جا رہا ہے ، جمعیت علمائے اسلام نے مصالحت کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم معلوم نہیں کہ جے یو آئی سے اس حوالے سے کوئی مشاورت کیوں نہیں کی جا رہی؟ مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی کے نام پر جو بل متعارف کرایا جا رہا ہے اس کی قومی اسمبلی میں مخالفت کریں گے اور 27 مارچ کو اس بل کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی حکومت نہیں اور عملی طور پر حکومت این جی اوز چلا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :