تھرپارکر، متاثرین کی مدد کیلئے فوج کا ریلیف آپریشن،گندم کی تقسیم بھی شروع
ہفتہ 8 مارچ 2014 12:06
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) تھرپارکر میں متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کے دستوں نے ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے ، قحط زدہ علاقے میں گندم کی تقسیم بھی شروع ہو گئی۔ سندھ حکومت نے مجرمانہ غفلت کا اعتراف کر لیا ، وزیر اعظم نواز شریف نے تھرپارکر میں متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ہر بار کی طرح اس دفعہ بھی حکومت کو طوفان گزرنے کے بعد ہوش آیا،درجنوں خاندانوں پر قیامت بیت گئی اور کئی بچوں نے اپنی جان گنوا دی۔قحط سے جب زندگی سسک سسک کر ختم ہونے لگی تو چیخ و پکار مچ گئی جس کے بعد سندھ حکومت جاگی اور وزیر اعلیٰ فوری طور پر تھر پہنچ گئے اور گوداموں میں بند بارہ ہزار بوریوں میں موجود گندم متاثرہ علاقوں میں تقسیم ہونے لگی۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ نے محکموں کی مجرمانہ غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے تھر کے لئے دس کروڑ روپے کے خوراک کے پیکج کا اعلان کر دیا۔
سید قائم علی شاہ نے غفلت تو تسلیم کر لی لیکن وہ غذائی قلت کو بچوں کی اموات کی وجہ ماننے کیلئے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر بچوں کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی۔مٹھی کے ہسپتال میں ادویات کی موجودگی کے باوجود غریب عورتوں کو دوائیاں باہر سے لینے پر مجبور کیا جاتا رہا ، ادھر وزیر اعظم نواز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل سعید علیم کو فوری طور پر سندھ حکومت سے رابطے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔رینجرز نے بھی متاثرہ علاقے میں میڈیکل کیمپ لگا لئے ہیں جبکہ پاک فوج کے امدادی دستے بھی متاثرین کی امداد کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.