بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے تھرپارکر کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان

جمعہ 7 مارچ 2014 23:18

بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے تھرپارکر کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء)ملک ریاض نے بحریہ ٹاوٴن کی جانب سے تھرپارکر کیلئے 20کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملک ریاض کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے ہر متاثرہ خاندان کو خوراک اور میڈیکل سہولت فراہم کی جائے گی، متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک رقم، خوراک اور میڈیکل سہولت دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں اور میڈیکل ٹیم تھر کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20کروڑ تو چھوٹی رقم ہے، میری جان بھی حاضر ہے، ہر متاثرہ خاندان کوکل سے نقد رقم ملے گی، کل 12بجے تک ہر متاثرہ خاندان کو گھی، آٹا، چاول، چینی اور دیگر اشیاء پر مشتمل پیکٹ مل جائے گا۔