وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنر پنجاب کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال،صاف پانی پراجیکٹ انقلابی منصوبہ ہے ،مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے:شہباز شریف،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے،عوام کی فلاح وبہبود کے متعددمنصوبے شروع کیے ہیں،شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ،سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے:وزیراعلیٰ، پنجاب میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شروع کئے جانے والے پروگراموں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں:گورنر پنجاب
جمعہ 7 مارچ 2014 22:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) زیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان یہاں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے اوراس مقصد کیلئے متعددانقلابی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔
صوبائی دارالحکومت کے بعد میٹرو بس سروس جیسے عوامی منصوبے کا دائرہ کار دیگر بڑے شہروں تک پھیلایا جارہا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس سروس کے اجراء کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اور نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کے تحت آئندہ ساڑھے 4برس کے دوران صوبے کے ہر شہری تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے- صاف پانی پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے علیحدہ کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
اس پراجیکٹ کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے اور اس منصوبے کیلئے صوبے بھر میں جگہوں کا انتخاب کر لیا گیاہے۔سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجا ب نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے صاف پانی پراجیکٹ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔فلٹریشن پلانٹس کو سولر پاور سے چلایا جائے گا تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو ایک قومی جذبے کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی حکومت کے اقدامات کو دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شروع کئے جانے والے پروگراموں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف ایک ویژنری وزیراعلیٰ ہیں جو صوبے کے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.