تھر میں قحط سالی، پاک فوج نے فوری طور پر ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا

جمعہ 7 مارچ 2014 22:28

تھر میں قحط سالی، پاک فوج نے فوری طور پر ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) تھر میں قحط سالی، خوراک کی کمی اور دیگر وجوہات سے متعدد بچوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آنے کے بعد پاک فوج نے تھر میں فوری طور پر ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے مختلف حلقے تھر کے مختلف علاقوں میں روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دستے وہاں پہنچ کر متاثرین میں خشک خوراک، صاف پینے کا پانی ، بچوں کا دودھ، ڈرائی فروٹ دیگر غذائی اشیاء تقسیم کریں گے جبکہ پاک فوج کی مختلف کور کی میڈیکل ٹیمیں بھی تھر روانہ ہوگئی ہیں۔ ان ٹیموں میں مرد وخواتین ڈاکٹرز شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں تھر کے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائیں گی اور بچوں کا علاج کرنے کے علاوہ مفت دوائیں بھی تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :