وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو دورہ ترکی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول‘طیب اردگان کا ایوان وزیراعظم میں عشائیے کا اہتمام،میرے دورہ پاکستان کے دوران اہل لاہور نے میری میزبانی کا حق ادا کر دیا‘ خوشگواریادیں میری زندگی کا سرمایہ ہیں،طیب اردگان

جمعہ 7 مارچ 2014 22:26

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو دورہ ترکی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول‘طیب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کوترکی کی قیادت اور حکومت کی طرف سے ان کے ایک روزہ دورہ ترکی کے دوران غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان نے وزیراعلیٰ کے لئے خصوصی طور پر ایوان وزیراعظم میں عشایئے کا اہتمام کیا۔

سفارتی حلقوں کے مطابق ترکی میں وزیراعظم کی طرف سے ایسی دعوت عام طور پر سربراہان مملکت کے اعزاز میں دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی‘ چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان اور ترکی میں پاکستان کے سفیر بھی دعوت میں موجود تھے۔

وزیراعظم ترکی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بار پھر آپ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی ہے۔ ہم حالیہ برسوں کے دوران پاک ترک تعلقات اور دوستی کے فروغ میں آپ کے کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے گذشتہ دورہ پاکستان کے دوران اہل لاہور نے میری میزبانی کا حق ادا کر دیا تھا اور اس استقبال کی خوشگوار یادیں میری زندگی کا سرمایہ ہیں۔