وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ترک وزیراعظم طیب اردگان سے ملاقات،پاکستان ترکی کے باہمی تعلقات وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں‘طیب اردگان،وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے ترکی کی قیادت کے لئے خیرسگالی کا خصوصی پیغام لے کر آیا ہوں‘محمد شہبازشریف
جمعہ 7 مارچ 2014 22:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی موجودہ حکومت کے دوران ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات استنبول میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں پاک ترک دوستی دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر اقتصادی تعاون کی بنیاد بن سکے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بار پھرآپ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات اور دوستی کے فروغ میں آپ کے کردار کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کو ایک خوشحال‘ مضبوط اور پرامن ملک دیکھنا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ میں وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے ترکی کی قیادت کے لئے خیرسگالی کا خصوصی پیغام لے کر آیا ہوں۔
ترکی کی موجودہ ترقی اور خوشحالی ترک قیادت کی انتھک محنت‘ جذبہ ایثار ‘ اپنے عوام سے محبت اور مثالی فراست کی آئینہ دار ہے۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ رجب طیب اردگان کی تاریخ ساز رہنمائی میں ترکی کاسابلانکا سے لے کر کوالآلمپور تک کے ممالک کے لئے رول ماڈل بن چکا ہے اور ہم ترک وزیراعظم کی لیڈرشپ کو سلام کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ترکی اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور جب آج سے 4برس پیشتر پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا تھا تو نہ صرف ترک وزیراعظم خود سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچے بلکہ سینکڑوں ترک بزنس مینوں نے عیدالفطر اور عید الضحیٰ کے تہوار بھی اپنے مصیبت زدہ پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گزارے۔ پیشتر ازیں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ترکی کی کوئلہ نکالنے والی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کے مختلف اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ یہ ترک کمپنیاں پنجاب کے مختلف علاقوں میں کان کنی کے علاوہ بجلی کی پیداوار اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ہم میٹروبس کے بعد انرجی کے شعبے میں ترکی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.