چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے تھر میں قحط سالی سے ہلاکتوں کا از خود نوٹس لے لیا
جمعہ 7 مارچ 2014 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے تھر میں قحط سالی سے بچوں کی ہلاکت کا از خودنوٹس لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے تھر میں قحط سالی سے بچوں سمیت 114 سے زائد افراد کی ہلاکت کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔
(جاری ہے)
سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے چیف جسٹس کو تھر میں قحط سالی سے بچوں کی ہلاکتوں پر از خود نوٹس لینے کے لیے خط لکھا تھا چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث درجنوں معصوم بچے جاں بحق ہوچکے ہیں اس کے علاوہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد خاندان بھی متاثر ہوئے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچانے کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں، سابق چیف جسٹس نے خط میں بنیادی انسانی حقوق کا حوالے دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے عوامی مفاد میں تمام تر صورتحال کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی تھر میں قحط سالی سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی قحط سالی سے ہلاکتوں پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.