بھارت سے بجلی درآمدکامعاملہ،4مختلف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

جمعہ 7 مارچ 2014 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) بھارت سے بجلی کی درآمدکے معاملے پر پاک بھارت 4مختلف کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکریٹری پانی و بجلی زرغام اسحاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ دہلی میں پاک بھارت حکام کی ملاقات کے دوران ہوا، نئی دہلی میں پاور سیکٹر میں تعاون پر 5اور 6مارچ کو اجلاس ہوئیجن میں طے کیا گیا کہ کمیٹیاں ٹیکنیکل، کمرشل، ریگولیٹری اور کنسٹرکشن معاملات پرقائم ہوں گی۔

زرغام اسحاق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے 500میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ ہے، کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں بجلی کی درآمد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، بھارتی حکام کو بتایا ہے کہ بجلی کی درآمد جلد چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :