شجاعت غیر مشروط معافی مانگ کر ن لیگ میں آ سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

جمعہ 7 مارچ 2014 19:54

شجاعت غیر مشروط معافی مانگ کر ن لیگ میں آ سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) وزیرِقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں آنا چاہیں تو معافی کی کوئی راہ نکل سکتی ہے، ان کی معافی کیلئے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شیخ رشید ڈیڑھ دو سال پہلے بھی مسلم لیگ (ن) میں آنا چاہتے تھے، شیخ رشید میاں صاحب سے متعلق اچھی باتیں بھی کرتے رہے ہیں، واپسی کے لیے شیخ صاحب کو اپنی غلطیوں کا کفارہ ادا کرنا ہو گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں سیکیورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھاہے، پنجاب میں سیکیورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ احتجاج کے باعث ڈرون حملوں میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین پڑھیں، چیف الیکشن کمشنر مکمل بااختیار ہیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ الطاف حسین کا فوج بلانے کا بیان قابل مذمت، غیر آئینی اور غیر جمہورعی ہے، الطاف حسین جوش خطابت میں بیان دے دیتے ہیں پھر ایک دو روز بعد واپس بھی لے لیتے ہیں۔