کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید21ارب95کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس49.70پوائنٹس اضافے سے 26892.23پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 7 مارچ 2014 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج تیزی کا تسلسل جاری ، کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو بھی اتارچڑھاوٴ کے بعد معمولی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26800کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید21ارب95کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت22.70فیصدکم جبکہ47.52فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز 39پوائنٹس کی کمی سے ہوا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ، بینکنگ اورآئل سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 26900کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس49.70پوائنٹس اضافے سے 26892.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے168کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ173کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ23کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں21ارب95کروڑ 59لاکھ 31ہزار446روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب93ارب 74کروڑ68لاکھ 98ہزار 607روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں20کروڑ33لاکھ 46ہزار 490شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں5کروڑ 97لاکھ 27 ہزار300شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے3000.00روپے، آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت55.25روپے اضافے1160.25روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 57.22روپے کمی سے 1087.23روپے جبکہ مچلز فروٹ کے حصص کی قیمت28.29روپے کمی سے670.05روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ56لاکھ 63ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 54پیسے کمی سے 29.26روپے اورٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں 1کروڑ91لاکھ 72ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے اضافے سے16.02روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 12.22پوائنٹس اضافے سے 19546.91پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس63.59پوائنٹس کمی سے44903.73جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس69.58پوائنٹس اضافے 19977.65پوائنٹس پر بند ہوا