ایوان کو قواعد کے مطابق چلاؤنگا کسی رکن کو دو منٹ سے زیادہ اظہار رائے کی اجازت نہیں ہوگی ،نیئرحسین بخاری، اراکین کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو اجلاس ملتوی کردوں گا ،اپوزیشن اراکین کے رویہ پر چیئرمین سینٹ کا ظہار برہمی
جمعہ 7 مارچ 2014 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری اپوزیشن اراکین کے رویہ پر برہم ہو گئے چیئرمین سینٹ نے قرار دیا کہ ایوان کوقواعد کے مطابق چلاؤں گا کسی رکن سینٹ کو نکتہ اعتراض پر دومنٹ سے زیادہ بات کرنے کی اجازت نہیں دونگا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو اجلاس ملتوی کردونگا ۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین کی طرف سے ایجنڈا پر کارروائی کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت مانگے پر چیئرمین سینٹ برہم ہوگئے ۔
چیئرمین سینٹ نے قرار دیا کہ ایوان کو قواعد کے مطابق چلاؤں گا ۔ زیرو آور میں نکتہ اعتراض پر اراکین کو اظہار خیال کرنے کی اجازت ہوگی اور کسی رکن کو قواعد کے مطابق دو منٹ سے زیادہ بات کا وقت نہیں دونگا۔ اراکین بھی قواعد کا خیال کریں۔(جاری ہے)
ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد زیرو ہاور میں اپوزیشن اراکین بابر غوری اور مختیار دھامرہ نے چیئرمین سینٹ سے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کیلئے اجازت نہ ملنے پر الجھنے کی کوشش کی تو چیئرمین سینٹ پھر برہم ہو گئے اور پیپلزپارٹی کے رکن مختیار دھامرہ کو متنبہ کیا کہ وہ ایوان کے قواعد کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز میں صرف پانچ منٹ باقی ہیں اگر اراکین نے قواعد کو مدنظر نہ رکھا تو اجلاس ملتوی کردونگا ۔ اراکین نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے پر اصرار کیا تو چیئرمین سینٹ نے اجلاس پیر کی شام تک ملتوی کردیا ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین سینٹ نے پارٹی کی ہائی کمان سے چیئرمین سینٹ کی طرف سے اپوزیشن کے مخصوص اراکین کو ایوان میں وقت دینے کی شکایت کی تھی جس کے باعث جمعہ کو ایوان میں چیئرمین سینٹ کا رویہ برہم رہا اور ایک مرحلہ پر چیئرمین سینٹ نے قرار دیا کہ لوگ میرے پیچھے اعتراض کرتے ہیں کہ مخصوص لوگوں کو ایوان میں نکتہ اعتراض پر زیادہ وقت دیتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.