مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکردار اہمیت کاحامل ہے، فی الوقت آپریشن کاآپشن زیرغور نہیں ہے ‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ ،امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے‘ سینیٹر کامران مائیکل

جمعہ 7 مارچ 2014 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام امن اورسیاسی استحکام کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے گا،مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکرداربھی اہمیت کاحامل ہے،دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہمارے فوجی بھائیوں نے قابل قدر قربانیاں دی ہیں اسلئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے فوج کوبحیثیت ادارہ آن بورڈکرناضروری ہے، ملک حساس دورسے گزررہا ہے،خداراپوزیشن والے صورتحال کادرست ادراک اور احساس کریں، ملک اپوزیشن پارٹیوں کی بے بنیادتنقیداورافواہو ں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ فی الوقت آپریشن کاآپشن زیرغور نہیں ہے ،محب وطن پاکستانیوں کی دعاہے مذاکرات کامیاب رہیں اورطاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ ہے کشت وخون سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب اورمہذب معاشرہ کشت وخون کی اجازت نہیں دیتا ۔ عوام کوامن اور انصاف سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کافرض ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی ،معاشی اورانتظامی ترجیحات بہت واضح ہیں ۔انہوں نے کہ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اورامن کی بحالی کابیڑااٹھا یا ہے۔ترکی اورچینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں انوسٹمنٹ کے بعد دوسرے ملک بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مایوسی کے بال پوری طرح چھٹ گئے ہیں،خدا نے چاہاتووزیراعظم میاں نوازشریف اس باربھی سرخروہوں گے اورپاکستان میں امن کاپرچم سربلندہوگا ۔

متعلقہ عنوان :