رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 465 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 7 مارچ 2014 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 465 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب پانچ کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعداوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری دوہزار چودہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 465فیصد اضافے سے دو ارب پانچ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔ جوگزشتہ مالی سال اسی عرصے میں چوالیس کروڑ دس لاکھ ڈالرتھا۔ ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں غیرمعمولی اضافے کی سے سب سے بڑی وجہ کولیشن سپورٹ فنڈ کا بروقت نہ آنا،، تجارتی خسارے میں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاری میں سست روی ہے۔