سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 10 رکنی تجارتی وفد 5 روزہ دورہ پر ملائیشیاروانہ ہوگیا

جمعہ 7 مارچ 2014 17:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء)سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا 10 رکنی تجارتی وفد زاہد سعید صدر سرگودہا چیمبر کی قیادت میں 5 روزہ دورہ پر ملائیشیاروانہ ہو گیا وفد کے اراکین اپنے دورہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں وہاں کے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کے اِمپورٹرسے بی ٹو بی میٹنگز کرنے کے علاوہ ملائیشیاکے ھائپر سٹور ز کے مالکان سے میٹنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

وفد کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمیشن ظہرانہ بھی دے گا۔ سرگودہا چیمبر کے زیرِ اہتمام وہاں ایک کنو کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔وفدوہاں کی فروٹس مارکیٹ کے علاوہ کوالالمپورچیمبر کا بھی دورہ کرئے گا۔اس دوران کوالالمپوکے مابین باہمی یاداشت پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔