سیمنٹ کی فروخت میں8.50 فیصد اضافہ

جمعہ 7 مارچ 2014 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء)فروری 2014 میں مقامی سیمنٹ کی فروخت 21 لاکھ ٹن ہوئی جو ملکی تا ریخ میں سب سے زیادہ ہے گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سیمنٹ کی فروخت میں ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہوا، آل پاکستان سیمنٹ ایسو سی ایشن کے ترجمان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ باسٹھ لاکھ ٹن رہی جو کہ ملکی تا ریخ میں سب سے زیادہ ہے گذشتہ مالی سال کی نسبت اس شرح میں دو اعشاریہ فیصد اضافہ ہوااسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی فروخت ایک کروڑ اٹھاون لاکھ رہی۔