تھرمیں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں سے بھی ہوئی ہیں، قائم علی شاہ

جمعہ 7 مارچ 2014 16:33

تھرمیں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں سے بھی ہوئی ہیں، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ تھر میں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزرا کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں ہونے والی ہلاکتیں صرف بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ کئی بچے نمونیہ سمیت دوسری بیماریوں کےباعث بھی جاں بحق ہوئے تاہم وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ اس سارے عمل میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے غفلت ضرور ہوئی ہے، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ تھر کے متاثرہ علاقوں میں گندم کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے کئی تند و تیز سوالات کے جوابات وزیراعلیٰ سندھ گول کرگئے۔ معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ سندھ سمیت متعلقہ وزرا کے استفعوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی وزیر اعلیٰ نہ دے سکے تاہم تھر میں وفات پا جانے والے بچوں کے ورثا کے لئے وزیر اعلی نے فی کس 2 لاکھ روپے اور مفت گندم کی تقسیم کا بھی اعلان کیا جب کہ معاملے کی تحقیقات کےلئےدو کمیٹیاں بھی بنادی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :