وزراء بھی کہہ رہے ہیں کئی علاقوں میں حکومت کی رٹ نہیں، فاروق ستار

جمعہ 7 مارچ 2014 16:33

وزراء بھی کہہ رہے ہیں کئی علاقوں میں حکومت کی رٹ نہیں، فاروق ستار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہمنا ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کہ کئی وزراء بھی کہہ رہے کہ کئی علاقوں میں حکومت کی رٹ نہیں۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقاد ملک کی موجودہ صورت حال کے تناظرمیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ اگرکسی کو خوش فہمی ہے کہ اپنی مرضی کا اسلام نافذ کردے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے،اسلام تلوار سے نہیں پیغام سے پھیلاہے،اسلام امن اور آشتی کا مذہب ہے ،پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں اورپالیسی سازوں کی بے حسی کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔فاروق ستارنے کہا کہ کئی وزرابھی یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک کے کئی علاقوں میں حکومت کی رٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بری حکمرانی ہے جس کا مثال تھرکی صورت حال ہے، جہاں بھوک و افلاس کا عفریت سو سے زائد بچوں کی جانیں لے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :