مشکل وقت میں احساس ہوا کون میرے ساتھ تھا اور دوستی کا دم بھرنے کا دعویٰ کرنیوالے لوگ کہاں تھے ؟‘ عائشہ ثناء

جمعہ 7 مارچ 2014 15:30

مشکل وقت میں احساس ہوا کون میرے ساتھ تھا اور دوستی کا دم بھرنے کا دعویٰ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) اداکارہ عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں ، مجھے یہ اچھی طرح احساس ہو گیا ہے کہ مشکل وقت میں کون میرے ساتھ تھا اور دوستی کا دم بھرنے کا دعویٰ کرنے والے لوگ کہاں تھے ؟ ۔

(جاری ہے)

اردوپوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہچان پی ٹی وی سے بنی ہے اور آج بھی مجھے پی ٹی وی سے بلایا جاتا ہے تو میں ضرور وہاں کام کرتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں لوگوں کو اچھی تفریح کی ضرورت ہے اور اس کے لئے پی ٹی وی سمیت دیگر چینلز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

عائشہ ثناء نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے ۔ میں نے متعدد ممالک کی سیر کی ہے لیکن پاکستان میں جس قدر سیر کے مواقع موجود ہیں وہ کہیں موجود نہیں ہے ، حکومت کو بھی تفریح مقامات پر توجہ دینی چاہیے ۔