سری لنکن بالرز کو کھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی، مصباح الحق

جمعہ 7 مارچ 2014 14:22

سری لنکن بالرز کو کھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی، مصباح الحق

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھی فارم میں ہے ۔سری لنکن بالرز کو کھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی،شاہد آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہیں لیکن امید ہے کہ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکن بولرز خصوصاً ملنگا کو کھیلنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ،ٹیم پراعتماد ہے ،بیٹسمین پورے اوورز کھیل گئے تو کوئی بھی ہدف مشکل نہیں ہوگا۔

مصباح نے مزید کہا کہ ٹیم کامورال بلند ہے،شاہد آفریدی انجری کا شکار ہیں،ٹریٹمنٹ چل رہا ہے ،امید ہے کہ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے،ورنہ اسکواڈ میں دیگر کھلاڑی بھی ہیں جو ان کی جگہ شامل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :