کچہری حملہ، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کا گارڈ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 7 مارچ 2014 13:14

کچہری حملہ،  ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کا گارڈ جسمانی ریمانڈ پر پولیس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) کچہری حملے میں جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے سیکیورٹی گارڈ بابر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات گرفتار کئے جانے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے سیکیورٹی گارڈ بابر کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج عتیق الرحمن کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے سیکیورٹی گارڈ بابر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان حملہ آوروں کی فائرنگ سے نہیں بلکہ اپنے گارڈ کی ہی فارئرنگ سے جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ بابر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :