بلوچستان کے لئے پولیو فری ہونے کا اعزاز

جمعہ 7 مارچ 2014 12:55

بلوچستان کے لئے پولیو فری ہونے کا اعزاز

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) گذشتہ ڈیرھ سال سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ،یوں بلوچستان کو اس وقت پولیو فری صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پولیو کا آخری کیس اکتوبر 2012میں ضلع شیرانی کے علاقے میں رپورٹ ہوا تھا جو شمالی علاقہ جات سے یہاں منتقل ہوا تھا۔ کوئٹہ میں پولیو کا آخری کیس جون 2012میں رپورٹ ہوا تھا ،بلوچستان میں سال 2012میں مجموعی طور پر پولیو کے چار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔2011میں 73کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں پولیو نے انتہائی گھمبیر شکل اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :