بھارتی کرکٹ بورڈ چیف کے داماد نے آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا اعتراف کرلیا

جمعہ 7 مارچ 2014 12:47

بھارتی کرکٹ بورڈ چیف کے داماد نے آئی پی ایل میں جوا کھیلنے کا اعتراف ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن نے آئی پی ایل سیزن 6 میں جوا کھیلنے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ وندو دارا سنگھ کی مدد سے صرف تفریح میں جوا کھیلتے تھے۔ یہ آئی سی سی کے مستقبل میں ممکنہ چیئرمین سری نواسن کیلیے دوسرا صدمہ ہے وہ میاپن کو بے قصور قرار دیتے آئے ہیں،اس سے قبل تحقیقاتی کمیٹی نے میاپن کا چنئی سپر کنگز سے تعلق نہ ہونے کا دعویٰ بھی مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :