مشرف غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا گیا، مشرف کی تمام درخواستیں‌ مسترد

جمعہ 7 مارچ 2014 12:28

مشرف غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا گیا، مشرف کی تمام درخواستیں‌ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) جسٹس فیصل عرب نے غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنایا ہے خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کی طلبی کاحکم برقراررکھا ہے پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے. عدالت نے مشرف کے وکلا کی طرف سے دائر تمام درخواستوں کو بھی خارج کر دیا ہے جن میں عدالت کی تشکیل، جج ناقابل اعتبار ہونے الزامات شامل تھے. عدالت نے مشرف کی طرف سے تینوں اعتراضات مسترد کر دئیے، اور کہا کہ یہ درخواستیں میرٹ پر نہیں ہیں.رویز مشرف کی درخواستوں پر ان کے وکلا انور منصور خان اور خالد رانجھا نے تقریباً پونے دو ماہ تک دلائل دیے۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں استغاثہ کے سربراہ اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ خصوصی عدالت نے 18 فروری کو سماعت مکمل ہونے کے بعد ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔

متعلقہ عنوان :