چوہدری نثار نے فرقہ ورانہ واقعات سے متعلق رپورٹ سینٹ میں جمع کرا دی

جمعہ 7 مارچ 2014 12:21

چوہدری نثار نے فرقہ ورانہ واقعات سے متعلق رپورٹ سینٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سینٹ کے ااجلاس میں ملک میں ہونیوالے فرقہ ورانہ کی تفصیلات جمع کروا دی اور کہا کہ 2008ء سے اب تک مجموعی طور پر 1710افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جن میں سب سے ہلاکتیں بلوچستان میں 675، کے پی کے 431، سندھ میں 204، اور پنجاب میں 146، جبکہ فاٹا میں 194افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں 2008ء میں ہوئیں جن کی تعداد 346بتائی گئی ہیں۔جبکہ 2014کے ابتدائی دو ماہ میں 46افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اردو پوائنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق 2014کے پہلے دو ماہ میں فرقہ وارانہ میں 122افراد ہلاک کر دئے گئے۔ جن کے مقدمات درج ہوئے اور8واقعات میں ملوث ملزمان بھی گرفتار کئے گئے اسی طرح کاروکاری کے الزام میں چھ 96افراد ہلاک کر دئے گئے ان میں 54خواتین بھی شامل ہیں، جنسی تشدد کے شکار افراد کی تعداد پچھلے سال کی نسبت 28فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 104افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

جن میں 83خواتین بھی شامل ہیں۔

خودکشیوں کے رجحان میں بھی پچھلے سال کی نسبت نو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور 163افراد نے خودکشیاں کی۔ جن میں 46خواتین شامل ہیں۔ خودکشیاں کرنے والے 96افراد میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشیاں کر لی زیادہ تر واقعات زہر کھانے یا پینے سے ہوئے۔ اسی طرح دو ماہ کے دوران چھ صحافیوں کو بھی قتل کر دیا گیا ان کے قاتل ابھی تک گرفتار ہوئے۔

متعلقہ عنوان :