بھارتی پہلوان کوپچھاڑنے کے بعد جھلا پہلوان گوجرانوالہ پہنچ گیا

جمعہ 7 مارچ 2014 11:54

بھارتی پہلوان کوپچھاڑنے کے بعد جھلا پہلوان گوجرانوالہ پہنچ گیا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) انڈو پاک دنگل میں بھارتی پہلوان کوپچھاڑنے کے بعد جھلا پہلوان گوجرانوالہ پہنچ گیا۔شہریوں نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کا پہلوان شفیق جھلا،لاہور میں بھارتی پہلوان کرن شرما کوچت کرکے واپس پہنچا توسیکڑوں لوگ اس کے استقبال کے لیے امڈ آئے۔شہریوں نے اپنے ہیرو کو راستے میں ہی روک لیا،اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔لوگوں نے جھلا پہلوان پر نوٹ نچھاور کیے۔

متعلقہ عنوان :