رواں سال کیلئے مختلف سرکاری ادروں اور کارپوریشنوں کی نجکاری کیلئے نیا ایکشن پلان مرتب کر لیا ‘ وزیر مملکت برائے نجکاری بورڈ،پی آئی اے ،ہیوی الیکٹرک کمپلیکس ،نیشنل پاور کنسٹرکشن ،لیسکو ،فیسکو ،مظفر گڑھ جنریشن کمپنی سمیت 11شامل ہیں‘ محمد زبیر

جمعرات 6 مارچ 2014 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے نجکاری بورڈ محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کو سرکاری اداروں کیوجہ سے سالانہ 500ارب کے خسارے کا سامنا ہے جسے ختم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ،رواں سال کیلئے مختلف سرکاری ادروں اور کارپوریشنوں کی نجکاری کیلئے نیا ایکشن پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت 11اداروں کی نجکاری کی جائے گی جن میں پی آئی اے ،ہیوی الیکٹرک کمپلیکس ،نیشنل پاور کنسٹرکشن ،لیسکو ،فیسکو ،مظفر گڑھ جنریشن کمپنی سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور اکنامک رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت برائے نجکاری بورڈمحمد زبیر نے کہا کہ حبیب بیبنک ،یوبی ایل اورالائیڈ بنک کے حصص سٹاک مارکیٹ جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے جی ڈی آر لندن سٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔پی آئی اے،ریلویز اور سٹیل ملز سمیت بعض محکموں میں اضافی ملازمین ہیں ۔ان اداروں کی نجکاری میں انتہائی شفافیت سے کام لیا جائے گا اور یقین دلاتے ہیں کہ کسی ادارے کو اونے پونے داموں فروخت نہ کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال اتصالات سے 800ملین ڈالر کی بقایا رقم ملنے کا قوی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :