کوچنگ کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے،انجری سنگین نوعیت کی نہیں فائنل میچ تک فٹ ہو جاؤنگا‘ آفریدی ، پاک بھارت میچ کا دباؤضرور ہوتا ہے جو اسے برداشت کر لے جیت جاتا ہے‘ آل راؤنڈر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 مارچ 2014 20:42

کوچنگ کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے،انجری سنگین نوعیت کی نہیں فائنل میچ ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں کوچنگ کی نہیں سپورٹ کی ضرورت ہے،ان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں فائنل میچ تک فٹ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے والے شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ٹیم کو ضرورت تھی اچھی پرفارمنس ہوئی۔وہ جس نمبر پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں دباؤ ہوتا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا دباؤضرور ہوتا ہے جو اسے برداشت کر لے جیت جاتا ہے۔اپنی انجری سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سنگین نوعیت کی نہیں ،فائنل تک فٹ ہو جاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصے سے ٹیم میں کھیل رہے ہیں اب انہیں کوچنگ کی نہیں بلکہ سپوٹ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :