روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا

جمعرات 6 مارچ 2014 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) روپے کی قدر میں اضافے کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر104 روپے 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 104 روپے 10 پیسے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں35 پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر 6 ماہ بعد 104 روپے 5 پیسے پر آ گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کمی سے 6 ماہ کی کم ترین سطح 103 روپے 80 پیسے اور قیمت فروخت 104 روپے 10 پیسے ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات اورزرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے معاشی اعدادوشمار میں بہتری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :