پاسنگ آوٹ پریڈکا شاندار معیار دیکھ کر انتہائی خو شی ہو ئی، محمد خا ن اچکزئی ،ریکر وٹس کو انتہائی کم مْدت میں پیشہ وارا نہ تر بیت کا اعلیٰ معیا ر فراہم کیا گیا ،بہترین کار کر دگی خوش آئند ہے ، گورنر بلوچستان ،ایف سی بلو چستان میں شمو لیت ایک چیلنج بھی ہے ، یقین ہے نئے ریکروٹس فرا ئض کی ادا ئیگی اور ملک وقوم کی سر بلندی کیلئے ہر قسم کے تکا لیف کا سامنا کرتے ہوئے قو م کی توقعا ت پر پو را اتریں گے ، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطا ب

جمعرات 6 مارچ 2014 20:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) گورنر بلو چستان محمد خا ن اچکزئی نے جمعرات کے روزضیاء ا سٹیڈیم میں ایف سی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ میرے لیئے یہ امر نہا یت فخر و مْسرت کا باعث ہے کہ آج مجھے فر نٹیر کو ر بلو چستان کے کامیاب ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں شر کت کا موقع حا صل ہو ا اور آج میں پو رے پاکستان کے سولہ صد (1600 )سے زائد ریکروٹس آ ج اپنی تربیت مکمل کر کے فر نٹئر کو ر بلو چستان کے مختلف علاقوں میں تعنات دستوں میں شمو لیت اختیار کر نے جا رہے ہیں سے خطاب کر رہا ہوں یہ بات قا بل اطمنان اور لائق تحسین ہے کہ پاکستان کے دوردراز اور پس ماندہ علا قوں کے نو جوان فر نٹئر کو ربلو چستان میں شمو لیت اختیار کر کے بلو چستان کے علاقوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کے دفا ع اور خدمت کا فریضہ ا حسن طریقے سے انجا م دیتے ہو ئے قو می دھا رے میں شامل ہو رہے ہیں آج کے اس پاسنگ آوٹ پریڈکا شاندار معیار دیکھ کر انتہائی خو شی ہو ئی اوراطمنان حا صل ہو ا ہے مجھے یقین ہے کہ ریکر وٹس کو انتہائی کم مْدت میں پیشہ وارا نہ تر بیت کا اعلیٰ معیا ر فراہم کیا گیا ہے اس بہترین کار کر دگی میں ٹرینگ سینٹر فرنٹئر کو ر بلو چستان ریکر وٹس کی پیشہ وارانہ زندگی میں نہا یت اہمیت کا حا مل ہے کیونکہ آج کی کا میا بی سے اپنی تر بیت مکمل کر کے فرنٹئر کو ر بلو چستان کے قا بل فخر دستوں میں شا مل ہو نے جا رہے ہیں اس کا میا بی میں بلا شبہ آپ کی محنت ،جذ بہ اور لگن کے سا تھ ساتھ آپ کے والدین کی دعا ئیں اور آپکے اسا تذہ کی محنت اور رہنما ئی بھی شا مل ہیں جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ ملک اور با لخصوص بلو چستان کو دہشتگردی اور بد امنی جیسے مسائل کا سا منا ہے ان حا لات میں ایف سی بلو چستان میں آ پ کی شمو لیت آ پ کیلئے ایک چیلنج بھی ہے آپ کو آنے والے وقت میں اپنے فرا ئض کی ادا ئیگی اور ملک وقوم کی سر بلندی کیلئے ہر قسم کے تکا لیف کا سامنا بھی کر نا ہو گا مجھے یقین ہے کہ آپ قو م کے توقعا ت پر پو را اتریں گے فرنٹئر کو ر بلو چستان پاکستان کی ایک بڑی اور مو ثر فورس ہے جو نہ صرف افغا نستا ن اور ایران کے ساتھ ملنے وا لی طویل سر حد کی نگہبان ہے بلکہ غیر قا نو نی اسلحہ منشیا ت کی اسمگلنگ کی روک تھا م کے سا تھ ساتھ صو بے میں امن وامان قا ئم کر نے کی بھی ذمہ دار ہے اور اب تک فرنٹئر کور کے لا تعدا د جو انوں نے اپنی جا نوں کا نذرا نہ پش کر کے اپنی اس ذمہ داری کو مثا لی طریقے سے نبھایاہے فرنٹئر کو ر ملک کی تر قی وخو شحا لی میں بھی اپناکر دار ادا کر رہی ہے مجھے آپ پر اعتماد ہے اور قا بل فخر جوان فرنٹئر کو ر بلو چستان کی شا ندار رویات اور تا ریخ کو نہ صر ف زندہ ریکھیں گے بلکہ ان میں شا ندا ر اضا فہ بھی کریں گے جن سے آ پکی تر بیت طا قت اور کار کر دگی کے معیار میں مزید بہتری لائی جائیگی اور آپ یکسو ئی اور اطمنان کے ساتھ اپنے فرا ئض کی انجام دہی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

میں آج کے اس تقریب سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے آپ کو یادکر تا چلو ں کہ آج قوم نے آپ کے کندھوں پر ایک بھا ری ذمہ داری کا بو جھ ڈا لا ہے جن کیلئے ایمان تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ اعلیٰ تربیت کے حصول کے سخت ضرورت ہے۔پیا رے وطن پا کستان کی تن من دھن سے خدمت آپکا مشن ہو نا چا ہئے میری دعا ہے کہ اللہ تعا لیٰ آپ کو بلند حو صلہ اورہمیت عطا فر مائے اور فرنٹئر کو ر بلو چستان اپنی رو شن روایات کو بر قرار رکھے اور مستقبل میں مزید کا میا بیاں حا صل اس مو قع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شا ہد ،لیفٹینٹ کر نل ندیم رضا چیف انسٹر کٹر ایف سی ٹرینگ لو رالائی سول وفوجی افیسران قبائلی عما ئدین ،سردار صا حبا ن سول سو سا ئٹی کی بڑی تعداد بھی مو جود تھی اس سے قبل گو رنر نے پریڈ کا معا ئینہ کیا چا ک وچو بند دستے نے گور نر کو سلامی دی گورنر نے ریکروٹس کو نما یاں کار کردگی پر عزیز کمپنی جنید عا لم کو سٹیک اور لائس نائک عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ دیگر کو بھی انعا مات دئے گئے۔

اس کے بعد گورنر ایف سی ہیڈ کو ارٹر پہنچے جہاں انہوں نے ایک قبائلی جر گہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہامیں 58 سال بعد لورالائی آیا ہوں لیکن پہلے وقت کے محبتیں اور پشتونوں کے روایات نہیں دیکھے لہٰذا پْرا نی رویات کو دوبارہ بحال کیا جائے گور نر نے لوگوں سے کہا کہ جو چیز وفاق سے تعلق رکھتا ہے اْ سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ صو بائی معا ملے اپنے نما ئیدوں کے ذریعے حل کر یں اور ان کا احتساب کریں انہوں نے حکم دیا کہ لو کل گورنمنٹ کے چو نگی کا قبضہ ایف سی کے ذریعے ختم کیا جائے ۔

آئی جی ایف سی نے کہا کہ ہر نائی ریلوے اتھا رٹی فنڈز بحال کریں ایف سی سیکورٹی دے گی چما لنگ گا ڑی پر حملہ کر نے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گااس سے قبل صو بائی وزیر عبید اللہ جان بابت ،ایم پی اے در محمد ناصر،نعمت جلال زئی ،ڈا کٹر عطا گل ،خا لو ناصر ،دوست محمد لو نی اور دیگر نے مسا ئل بیا ن کر تے ہو ئے ڈیرہ روڈ کی تعمیر اور شا ہراہ پرامن کی بحا لی شہر میں سیو ریج لائن چما لنگ میں غریب اور پشتونوں کو ترجیحی دینے ہر نائی لائن بحال ،شہر میں پانی کا مسئلہ حل کر نے سیوریج کا نظا م ڈیمز تعمیر ،ہیپا ٹا ئیٹس پارک پر قبضے ،لینڈ ما فیا قبضے کے خلاف کاروائی کینٹ میں قبضے ،چھا ؤ نی میں لو گوں کو ما لکانہ حقوق دئے جائیں جر گہ میں کر نل ایف سی محمد فیصل نے بھی خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :