پاکستان نے عمران فاروق قتل کے ملزموں بدلے بلوچ جلاوطن رہنماؤں کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 6 مارچ 2014 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) پاکستان نے عمران فاروق قتل میں ملوث افراد کے بدلے جلا وطن بلوچ رہنماؤوں کی حوالگی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دفتر خارجہ میں بریفنگ کے دوران ترجمان تسنیم اسلم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یورپ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے حوالے سے یورپی یونین کے ممبر ممالک کے ساتھ مختلف سطح پر بات ہوئی ہے تاہم اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کے عوض ان سے بلوچ رہنما حر بیار مری وغیر ہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔