اسلام آباد کچہری حملے میں زخمی ایک اور وکیل دم توڑ گیا، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہو گئی

جمعرات 6 مارچ 2014 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) اسلام آباد کچہری حملے میں زخمی ایک اور وکیل پمز ہسپتال میں دم توڑ گیا، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہو گئی ۔پیر کے روز وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں ہونیوالی دہشتگردی کے نتیجے میں سینئر ایڈووکیٹ چوہدری مقصود احمد بھی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

42سالہ چوہدری مقصود کو سینے ، پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں جن کا پہلے روز ہی پمز ہسپتال میں آپریشن کیا گیا جس کے بعد انہیں سرجیکل آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا تاہم سرجری کے بعد بھی ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور جسم کے اندر خون رسنے لگا جس پر ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کیا۔

دوبارہ سرجری کے بعد بھی انہیں سرجیکل وارڈ میں رکھا گیا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ گزشتہ روز پمز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے میت لواحقین کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :