پاک فوج کے کو رکمانڈرز کی ماہانہ کانفرنس( کل) ہو گی،جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پیشہ ورانہ امور اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

جمعرات 6 مارچ 2014 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) پاک فوج کے کو رکمانڈرز کی ماہانہ کانفرنس( کل) جمعہ کوہو گی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت منعقدہونے والی کانفرنس میں پیشہ ورانہ امور اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق معمول کی ماہانہ کو کمانڈرز کانفرنس جمعہ کو منعقد ہو گی۔ اجلاس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کریں گے۔ کانفرنس کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سیکیورٹی صورتحال،آپریشنل تیاریوں سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔ واضح رہے کہ کل جمعہ کو ہونے والی کانفرنس170ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوگی۔

متعلقہ عنوان :