سرحدی محافظوں کی رہائی کے لیے پاکستان سے بات چیت کررہے ہیں،ایران، ایرانی حکومت اپنے پانچ سرحدی جوانوں کو رہا کرانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،نائب وزیرخارجہ

جمعرات 6 مارچ 2014 20:04

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) ایران نے کہاہے کہ وہ اپنے سرحدی محافظوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اوراس سلسلے میں پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں،ایرانی میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ نے سرحدی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی رہائی کے لئے پاکستان سے بات چیت کا آغاز کردیاہے ،انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنے پانچ سرحدی جوانوں کو رہا کرانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ جیش العدل نے مغویوں کو پاکستان کے سرحدی علاقے میں رکھا ہواہے اوران کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ تمام اہلکار خیریت سے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی طرف سے کوششیں کررہے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے جلد ازجلد تمام اپنے اہلکاروں کی بازیابی کویقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :