کرکٹر عمر اکمل کے والد نے اپنے بیٹے کی جگہ ٹریفک وارڈن سے غیر مشروط معافی مانگ لی ، ٹریفک پولیس نے مقدمہ واپس لے لیا ،عمر اکمل کے والد نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کے دفتر میں معافی نامہ پیش کیا جسے وارڈن ذیشان نے قبول کر لیا،کرکٹر کے والد نے ڈی آئی جی انوسٹی ذوالفقار حمید کا ہاتھ چوما ، مرسٹڈیز میں بیٹھا شخص بد تمیز نہیں ہو سکتا، محمد اکمل کی گفتگو۔ تفصیلی خبر
جمعرات 6 مارچ 2014 19:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے والد نے اپنے بیٹے کی جگہ ٹریفک وارڈن سے غیر مشروط معافی مانگ لی جسے ٹریفک وارڈن ذیشان نے قبول کر لیا،ٹریفک پولیس نے عمر اکمل کے خلاف مقدمہ بھی واپس لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ عمر اکمل جو ان دنوں ایشیاء کپ کھیلنے کے لئے بنگلہ دیشن میں ہیں نے فون کر کے گھر والوں کو بتایا کہ وارڈن سے جھگڑا کیس کے باعث ایشیاء کپ میں پرفارمنس متاثر ہو رہی ہے جس پر جمعرات کے روز کرکٹر عمر اکمل کے والد نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذوالفقار حمید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری اور ٹریفک وارڈن ذیشان بھی موجود تھا ۔ عمر اکمل کے والد نے اپنے بیٹے کی جانب سے کسی بھی قسم کی بد تمیزی کرنے پر وارڈن ذیشان سے غیر مشروط معافی نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن ذیشان بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے اگر عمر اکمل سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ اس کی جگہ معافی مانگتے ہیں۔(جاری ہے)
ٹریفک وارڈن ذیشان نے معافی نامہ قبول کر لیا ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس نے عمر اکمل کے خلاف درج مقدمہ بھی واپس لے لیا ہے ۔
صلح ہونے کے بعد کرکٹر عمر اکمل کے والد نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذوالفقار حمید کا ہاتھ چومااور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرسٹڈیز میں بیٹھا شخص بد تمیز نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے بہتر رویہ ہونا چاہیے ۔واضح رہے کہ عدالت ٹریفک وارڈن سے جھگڑے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.