پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت سزائے موت پر عملدرآمد ملتوی رکھنے یا مزدوروں کے حقوق سے مشروط نہیں ، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز

جمعرات 6 مارچ 2014 19:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی سہولت سزائے موت پر عملدرآمد ملتوی رکھنے یا مزدوروں کے حقوق سے مشروط نہیں ۔ جمعرات کو چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے 12 دسمبر 2013ء کو پاکستان کو جی ایس پی پلس منظور کیا گیا یہ یکم جنوری 2014ء سے مئوثر ہوا ۔

(جاری ہے)

سزائے موت پر مہلت جی ایس پی پلس حثیت کو جاری رکھنے یا اس کے لئے اہل ہونے کی لازمی شرائط میں سے نہین ہے تاہم یورپی یونین پوری دنیا میں سزائے موت کے خاتمے کی مضبوط حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بہت سے انٹرنیشنل کنونشنز پر دستخط کر رکھے ہیں اور وزارت داخلہ اور وزارت قانون ان پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار بنا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایس پی پلس میں مزدوروں کے حوالے سے بھی کوئی شرط نہیں تاہم مزدوروں کے حقوق کے معاملات آئی ایل او کے تحت دیکھے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :