مزار قائد پر فحاشی اڈے کا انکشاف، چیئرمین سینیٹ نے وفاقی حکومت کوصوبائی حکومت سے رابطہ کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 6 مارچ 2014 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) چیئرمین سینیٹ نے وفاقی حکومت کو مزار قائد پر فحاشی اڈا بارے خبروں حکومت سندھ سے رابطہ کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرنیکی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر جعفر اقبال نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اخبارات میں مزار قائد کے حوالے تشویش ناک خبریں شائع ہوئی ہیں۔

مزار قائد ہمارے لئے احترام کی جگہ ہے مگر مزار قائد کے تہہ خانے اور سرونٹ کوارٹرز میں فحاشی کا اڈا کھلنے بارے اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔سندھ حکومت نے ا س کا نوٹس کیوں نہیں لیا، قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی نہ کی جائے۔ جس پر چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے وفاقی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لے اور حکومت سندھ سے رابطہ کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :