حملے نہ رکے توماحول خراب ہونےکاخدشہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا انجینئرشوکت اللہ

جمعرات 6 مارچ 2014 19:09

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوا نجینئرشوکت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔حملے نہ رکے توماحول خراب ہونےکاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ کاکہناتھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قیام امن کیلئے مذاکرات کامیاب ہوں مذاکرات کا عمل جاری ہے اورحکومت کی جانب سے مثبت اقدامات کئے گئے ہیں ان کاکہناتھا کہ اگرحملے نہ رکے تو اس سے مذاکراتی عمل کونقصان پہنچ سکتا ہے اور ماحول خراب ہونےکاخدشہ ہے طالبان کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کریں

متعلقہ عنوان :