دہشتگردی کی مد میں جو پیسہ آیاصوبائی حکومت کے حوالے کیاجائے، سینئر وزیر خیبرپختونخوا سراج الحق

جمعرات 6 مارچ 2014 19:01

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) سینئر وزیرخیبرپختونخوا سراج الحق کاکہناہے کہ دہشتگردی کی مد میں پیسہ آیا جو صوبائی حکومت کے حوالے کیاجائے۔

(جاری ہے)

پشاور میں صوبائی حقوق کے حصول اور صوبے کو درپیش مسالی مشکلات سے نکلنے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کےپارلیمانی لیڈرز کے اجلاس کےبعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی سینئر وزیرسراج الحق کاکہناتھا کہ وفاق کے ذمے بجلی کے خالص منافع کی مد میں چھ ارب روپےبقایاہیں جو فوری طورپرادا کئے جائیں مرکز وسائل کی تقسیم منصفانہ انداز میں کرے غربت کی بنیادپر وسائل کی تقسیم کی جائے۔

۔۔۔۔ان کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت اور اپوزیشن جماعتیں صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے متفق ہیں مرکزی حکومت کودہشتگردی کے نام پرپیسہ آیا لیکن صوبے کو اس میں سے نہیں دیاوفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں ملنے والی رقم میں سے صوبے کو بھی ادائیگی کرے

متعلقہ عنوان :