ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کے لئے 205 رنز کا ہدف

جمعرات 6 مارچ 2014 17:00

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لئے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کے قائد مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا تو بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنا ئے، انعام الحق 49، شمس الرحمان 39 جب کہ ناصر حسین اور محمود اللہ 30 ،30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے تشارا پریرا، سرنگا لکمل، اشھان پرینجن اور اجنتھا مینڈس نے 2،2 جب کہ چھتورنگا ڈی سلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :