حملے نہ رکے تو مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

جمعرات 6 مارچ 2014 17:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ حملے نہ رکے تو ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قیام امن کیلئے مذاکرات کامیاب ہوں مذاکرات کا عمل جاری ہے اور حکومت کی جانب سے مثبت اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حملے نہ رکے تو اس سے مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طالبان کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔