یوکرائن میں مداخلت پر نیٹوکا روس کے ساتھ مشترکہ مشنز معطل کرنے کااعلان

جمعرات 6 مارچ 2014 16:04

یوکرائن میں مداخلت پر نیٹوکا روس کے ساتھ مشترکہ مشنز معطل کرنے کااعلان

ماسکو/برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) روس نے نیٹو پر دوہرے کردار اور سرد جنگ کے روایتی حربے بروئے کار لانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ روس کے خلاف یکطرفہ اقدام نقصان دہ ہوسکتاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق روسی نمائندے الیگزنڈر گرشک نے نیٹو اور روسی حکام کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا اجلاس یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیٹو آج بھی دوہرے معیار کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور ابھی تک سرد جنگ کے روایتی حربے آزمائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے نیٹو نے روس کے ساتھ مشترکہ مشنوں کے منصوبے معطل کرنے کے علاوہ فوجی و سول طرز کی میٹنگز نہ کرنے کا اعلان کیا تھا،ادھرنیٹو کے سربراہ اآندرے راسموسین نے کہا کہ 28 رکنی نیٹو کے سفیروں نے فیصلہ کیا ہے کہ روس کے ساتھ تمام مشترکہ مشنز کے منصوبے معطل کیے جائیں، کیونکہ روس نے یوکرین میں فوجی کارروائی کی ہے، اس وجہ سے نیٹو اور روس کے درمیان تمام تر تعاون پر نظر ثانی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ نیٹو نے یوکرین کے ساتھ شراکت کومحدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا ،دوسری جانب اقوام متحدہ کے کریمیا کے لیے خصوصی نمائندے رابرٹ سیری نے یوکرین کا دورہ مختصر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :