رشوت خوری اور سفارشی کلچرنے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر رکھ دی ہیں‘ جماعت اسلامی پنجاب

جمعرات 6 مارچ 2014 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب امیر العظیم اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں، مہنگائی اوربے روزگاری نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،سودی نظام معیشت کبھی اسلامی معاشی نظام کا متبادل نہیں ہوسکتا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اللہ اور اس کے رسول کاقانون نافذ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 30فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے بیرونی قرضوں کے حجم میں403بلین روپے کااضافہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے۔

(جاری ہے)

گھمبیر مسائل پر قابو،کرپشن کاقلع قمع اور روپے کی قدرکو مستحکم کرکے ہی ہم پاکستان کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں۔

حکومت اپنے وعدوں پرعملدرآمد کرے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید کہاکہ حکمران اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریوں کو اداکریں تاکہ عوام کوریلیف میسر آسکے۔ملکی حالات سے دلبرداشتہ اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت نوجوان طبقہ بیرون ملک کا رخ کررہاہے۔رشوت خوری اور سفارشی کلچرنے میرٹ کی دھجیاں اڑاکر رکھ دیں ہیں۔حکومتی معاشی حکمت عملی سے امیر اور غریب کے درمیان فرق دن بدن بڑھتا چلاجارہا ہے۔کشکول توڑنے کادعویٰ کرنے والوں نے ایسے قرضوں کے شکنجے میں جکڑدیا ہے جس سے نجات کاراستہ نظر نہیں آتا۔آئی ایم ایف کی غلامی کاطوق گلے سے اتار پھینکنے تک ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :