نیٹو اور امریکہ نے افغانستان میں ہیروئن کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون کیا، روس کا الزام

جمعرات 6 مارچ 2014 15:58

نیٹو اور امریکہ نے افغانستان میں ہیروئن کی پیداوار میں اضافے کیلئے ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) روس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو ممالک اور امریکی اتحادیوں نے افغانستان میں ہیروئن کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق ایشین فیڈرل ڈرگ کنٹرول کے سربراہ وکٹر ایوانوف نے ماسکو میں انسداد منشیات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں افیون کی کاشت اور ہیروئن کی پیداوار میں اضافے کے ذمہ دار امریکہ اور نیٹو ممالک ہیں جن کی وجہ سے وہاں ہیروئن کی تیاری میں اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں امریکی فورسز نے منشیات پر قابو پانے کی بجائے افغانستان میں افیون کے کاشتکاروں سے تعاون کرتے ہوئے انہیں مدد فراہم کی جس کی وجہ سے وہاں افیون اور ہیروئن کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔