ضلع بھکر کے 11تھا نو ں میں سال 2013سے لے کر اب تک 3266مقد ما ت درج

جمعرات 6 مارچ 2014 14:49

بھکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء)ضلع بھکر کے 11تھا نو ں میں سال 2013سے لے کر اب تک 3266مقد ما ت درج ہو چکے ہیں،سال 2013کے مقد ما ت میں سے 2075مقدمات کے چالا ن ،288کینسل اور83مقدمات زیر تفتیش، بھکر پنجاب بھر میں لاء اینڈ آرڈرکے حوالہ سے پہلے نمبر پر ہے ۔یہاں پر ضلع بھرکے 11تھانوں میں سال 2013میں مجموعی طور پر 2930 اور 2014 میں اب تک 336مقدما ت درج ہو چکے ہیں ۔

سال 2013کے مقد ما ت میں سے 2075مقدمات چالا ن ہوئے ،288کینسل ہوئے اور83مقدمات زیر تفتیش ہیں ۔ان مقدمات میں 4912افراد کو گرفتار کیا گیا ۔سال 2013میں ضلع بھکر میں قتل کے 55،اغواء کے 144،ڈکیتی کے 14،راہزنی کے 39اور ریپ کے 23مقدمات درج ہوئے جبکہ سال 2014میں اب تک قتل کے 5،اغوا کے 15،ڈکیتی کا ایک ،راہزنی کے 5اورریپ کے 4مقدمات در ج ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کرائم کے حوالہ سے پنجا ب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122بھکر اسٹیشن کو 15جون2010 سے 28جنوری کو 2014تک 718کالز موصو ل ہوئیں ۔

ضلع بھکر کے تما م تھانوں میں سے سب سے زیادہ مقدمات تھانہ صدر بھکر میں درج ہوئے جبکہ سب سے کم مقدمات تھانہ حید ر آباد میں در ج ہو ئے ۔تھانہ وائز رینکنگ میں مقدمات کے اندر اج میں تھانہ صدر بھکر 477مقدمات کے اندراج کیساتھ پہلے ،تھانہ کلورکوٹ 394مقدمات کے اندراج کیساتھ دوسرے ،تھانہ سٹی بھکر 329مقدمات کے اندراج کیساتھ تیسرے ،تھانہ جنڈانوالہ 311مقدمات کے اندراج کیساتھ چوتھے ،تھانہ صدر دریاخان 274 مقدمات کے اندراج کیساتھ پانچویں ،تھانہ سرائے مہاجر249 مقدمات کے اندراج کیساتھ چھٹے ،تھانہ بہل235مقدمات کے اندراج کیساتھ ساتویں ،تھانہ سٹی دریاخان223مقدمات کے اندراج کیساتھ آٹھویں ،تھانہ منکیر222 مقدمات کے اندراج کیساتھہ نویں ،تھانہ دلیوالا117مقدمات کے اندراج کیساتھدسویں اورتھانہ حید ر آباد 99 مقدمات کے اندراج کیساتھ گیارہویں نمبر پر ہے ۔

سال 2014میں تھانہ سٹی بھکر میں 42، تھانہ صدر بھکر میں 56، تھانہ بہل 37 تھانہ سرائے مہاجر 36، تھانہ سٹی دریاخان 23، تھانہ صدر دریاخان 28، تھانہ دلیوالہ 13، تھانہ کلورکوٹ 37 ، تھانہ جنڈانوالہ 28، تھانہ منکیرہ 25اور تھانہ حیدر آباد میں 11مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔سال 2013میں 14400000ایک کروڑ چوالیس لاکھ مالیتی مال چوری ہوا جبکہ پو لیس نے 65350455چھ کروڑترپن لاکھ پچا س ہزار چار سو پچپن روپے مالیتی سامان بر آمد کیا ۔جبکہ سال 2014میں اب تک 4943650روپے مالیتی سامان چوری ہو ا جبکہ بھکر پو لیس نے 3500,000پینتیس لا کھ مالیتی سامان بر آمد کیا ۔